facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

محمد عامر نے ثابت کیا کہ وہ میچ وننگ کھلاڑی ہیں ، ہربجھن سنگھ

دبئی :آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے دلچسپ آخری مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی سابق بھارتی کرکٹر اور لیجنڈری اسپنر ہربھجن سنگھ مقابلے کی معیار متاثر ہوئے ہیں۔
موجودہ سیزن سے متعلق ہربھجن سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ بہت اچھا چل رہا ہے اور ہم نے کچھ عمدہ کرکٹ دیکھی ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے متعلق اچھی بات یہ ہے کہ تمام ٹیموں نے معیاری کھیل پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں مقامات پر پچ مختلف ہیں جو اسے زیادہ مسابقتی اور دلچسپ بناتی ہیں۔
رواں سیزن میں یواے ای کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ہربھجن نے گلف جائنٹس کے ایان افضل خان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایان افضل خان بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ میں پہلے سیزن سے ہی ان کے کھیل کو دیکھ رہا ہوں اور ان سے بات کررہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ آیان متحدہ عرب امارات کے سب سے قیمتی کھلاڑی کی حیثیت سے بلیو بیلٹ ایوارڈ جیت سکتا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے اپنی توجہ ڈیزرٹ وائپرز پر مرکوز کی جو پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ وائپرز واقعی ایک مضبوط ٹیم کی طرح نظر آتی ہے۔
ان کے پاس محمد عامر اور لوکی فرگوسن جیسے بلے بازوں کے ساتھ شاندار باؤلنگ لائن اپ ہے اور ان کی بیٹنگ میں کچھ سنجیدہ فائر پاور موجود ہے۔ وہ چیمپیئن شپ کے حقیقی دعویدار ہیں۔ہربھجن نے سیزن کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے (گرین بیلٹ) اور وکٹ لینے والے (وائٹ بیلٹ) کے بارے میں اپنی پیشگوئیاں شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں فضل الحق فاروقی اور محمد عامر گیند کے ساتھ غیر معمولی فارم میں ہیں اور ہر میچ میں وکٹیں لے رہے ہیں۔

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام