facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختواکابینہ میں ردوبدل کافیصلہ،متعددوزراءفارغ ،نئے چہرے لائے جائینگے

اسلام آباد:پی ٹی آئی خیبرپختونخواکے صدرجنیداکبرنے کہاہے کہ  ہم پارٹی کی تنظیم نوکریں گے ،ہارڈ لائنرزلوگ سامنے لائیں گے ،ہومیو  پیتھک قیادت کو سائید پر کیاجائے گا،احتجاج کیلئے مختلف آپشنزموجود ہیں،خیبرپختونخواکی اہم شاہراہیں بھی بندکرسکتےہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے جنیداکبرنے کہاکہ    مجھے لگ رہاہے  کہ مذاکرات کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا،   کوشش کررہے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں لیکن ایسانظرنہیں آتا۔
انہوں نے کہاکہ  یہ ایف آئی آرز بھی وہاں کاٹنے ہیں جہاں سردی ہواوربستر بھی نہیں تھے ، جیل میں سونے نہیں دی جاتاتھا، میں نے صرف ایک پیغام دیا تھاکہ مجھے توڑاتوزندہ گھر نہیں جاسکوں گا،پی ٹی آئی کی خواتین اور کارکنوں میں سے کسی بھی نہیں توڑاجاسکتا، جو بیس ،بائیس لوگ ہمیں چھوڑکرگئے ہمارے رویوں کی وجہ سے گئے۔
انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی کےلئے سب سے زیادہ محنت کی، اس ہفتے خیبرپختونخواکابینہ میں کچھ لوگ کم ہوجائیں گے ،دونئے شامل کریں گے،ہم تنظیم ری سٹرکچرکریں گے، ہارڈ لائنرزلوگ سامنے لائیں گے ،ہومیو پیتھک قیادت کو سائید پر کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ  8فروری کی صوابی میں جلسے کےلیے ایم این ایز کو اعتما میں لوں گا،پورے جذبے سے نکلیں گے،احتجاج کے حوالے سے مختلف آپشن ہیں ,8 فروری کو ضلعی سطح پر احتجاج کریں گے، ہمارے پاس یہ بھی آپشن ہے کہ کے پی کی اہم شاہراہیں بندکردیں،  ہمارے پاس نکلنے کا آپشن بھی ہے اور ایک آپشن اسلام آباد کا ڈی چوک بھی ہے ، پہلے ہم رابطہ کرکے نکلتے تھے اب بغیررابطے کے نکلیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ پی ٹی آئی میں فارورڈبلاک بنانے کی کوشش ہورہی ہے، یہ بھی پتہ ہے کہ کون کون لوگ ہیں اور کس کس کے ساتھ رابطے میں ہیں؟ ہمیں پتہ ہے کہ کس کے ساتھ پیسوں پر بات ہوئی ؟
جنیداکبرنے کہاکہ ہم نے کافی غلطیاں کیں جو بھگت رہے ہیں  ،  ہماری حکومت میں اداروں کی مداخلت بہت زیادہ تھا ۔
ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 2025 میں رہاہوجائیں گے۔