گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ گومل کی بنیاد 1974 میں ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی،ہماری توجہ خیبر پختونخوا میں امن وامان پر ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے کرم معاملے پر ساتھ دیا،خیبر پختونخواکے امن کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس گیا۔
انہوں نے کہاکہ
میں کسی کے ریموٹ کنٹرول پر نہیں چلتا،سنا ہے کہ وزیراعلیٰ پاؤں پڑ رہا تھا ،اصلی پی ٹی آئی جشن منا رہی ہے،پی ٹی آئی کے ورکرزبہت جلد یوم نجات منائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان کی زمین اگر پاکستان کیلئے استعمال ہوگی تو اسکا جواب ملے گا۔