facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

100 سے زائد ڈکیتیوں میں مطلوب ملزم پولیس حراست سے فرار

ایک سو سے زائد ڈکیتیوں میں مطلوب ملزم کراچی پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ریاست کو پنجاب سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا تھا، ملزم گذری تھانے منتقلی کے دوران پولیس ٹیم کو دھوکا دیکر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے، ملزم نے وارداتوں میں ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کے زیورات چوری کیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پنجاب میں بھی چوری اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔