facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

ارچنا پورن سنگھ حادثے کا شکار، اب حالت کیسی ہے؟

بھارتی کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔


اداکارہ کے وی لاگ میں دکھایا گیا کہ وہ شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں، اور ان کی چیخیں سنائی دیں۔

وی لاگ کے آخر میں اداکارہ کو سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوتے اور شوہر اور بچوں سے ملتے ہوئے دکھایا گیا۔ ارچنا کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ ٹھیک نظر آ رہی ہیں، لیکن وہ ایک بڑی سرجری سے گزری ہیں۔

واضح رہے کہ ارچنا پورن سنگھ کے زخمی ہونے کے باعث فلم کے ان سینز کی عکسبندی روک دی گئی ہے جس میں ارچنا نے پرفارم کرنا تھا۔

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام