آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ ذوالفقار حمید نئے آئی جی خیبرپختونخوا ہوں گے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا تبدیل کردیا گیا ہے، ذوالفقار حمید نئے آئی جی خیبرپختونخوا ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اختر حیات کو آئی جی خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹادیا گیا، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حکومت میں آنے کے بعد سے آئی جی کی تبدیلی کی خواہشمند تھی۔ ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب میں تعینات تھے۔