facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صنم بلوچ کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کے چرچے

کراچی(نیوز ڈیسک )معروف اداکارہ صنم بلوچ کی بیٹی عمایا کی دوسری سالگرہ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔اسکرین سے دُور صنم بلوچ اپنی یا اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔

حال ہی میں میک اپ آرٹسٹ نتاشہ علی لاکھانی نے صنم بلوچ کی چند تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائیں، جس میں انہوں نے بتایا کہ صنم بلوچ کی بیٹی کی دوسری سالگرہ کی تقریب میں انہیں خوب مزا آیا۔

صنم بلوچ نے بیٹی عمایا کی سالگرہ کی تقریب میں کالی ساڑھی کا انتخاب کیا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔نتاشا علی لاکھانی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ صنم کی مسکراہٹ پر فدا ہیں، بلاشبہ صنم پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کوئین ہیں۔

یاد رہے کہ 13 اگست 2020 کو صنم بلوچ نے پہلی مرتبہ بیٹی کے ہمراہ تصاویر شیئر کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔