facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز، دشمن قوتیں سازشوں میں مصروف ہے، کور کمانڈر راولپنڈی

پاک فوج کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں ریٹائرڈ فوجیوں، کور کمانڈر راولپنڈی اور جی او سی مری نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر راولپنڈی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے ، ہم سب کو مل کر اس ملک کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر تنقید کرنے کے لیے جو فیشن بنا دیا گیا ہے اس کے لیے اساتذہ کرام اور والدین اپنے بچوں کی ذہن سازی کریں، ان کی تربیت کریں۔ خصوصی طور پر ان کی ذہنی تیاری کے لیے ان کی ذہنی استعداد کار بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

کور کمانڈر راولپنڈی نے کہا کہ پاک فوج کا جوان 23 ہزار فٹ کی بلندی پر کھڑے ہو کر وطن کی حفاظت کرتاہے جس سےہماری چادر اور چار دیواری کا تحفظ ہوتا ہے، آزادی کی قدر غزا کی پٹی میں بسنے والے شیر خوار بچوں، خواتین اور مسلمانوں سے پوچھیں یا مقبوضہ کشمیر میں جائیں تو پتا چلتا ہے۔ یہ پاکستانی اور کشمیری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اپنے قومی اداروں کے ساتھ پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہو کر دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے آلہ کار سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کر کے نوجوان نسل کے ذہنوں کو آلودہ کر رہے ہیں۔ نوجوان سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرتے ہوئے ملکی مفاد اور مظلوم کشمیریوں کی آواز اجاگر کریں۔

اس موقع نے کور کمانڈر راولپنڈی نے سابقہ فوجیوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے احکامات دئیے۔ سابقہ فوجیوں نے اس بہترین پروگرام کو ویٹرن کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور انکی فلاح وبہبود کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ ویٹرنز نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اسطرح کے پروگرامز کی خواہش کا اظہار کیا۔