facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

خیبرپختونخوا:گندم سکینڈل سمیت اداروں میں کرپشن کی تحقیقات ، عمران کی کرپٹ وزراء کونکالنے کی ہدایت 

اسلام آباد: سربراہ احتساب کمیشن خیبرپختونخوا قاضی انورنے دعویٰ کیاہے کہ  خیبرپختونخوا میں کرپشن ہورہی ہے، یوکرین سے مہنگی اور ناقص گندم خریدی گئی،جس طریقے سے گندم خریدی گئی وہ بھی مشکوک ہے، صحت سمیت دیگراداروں میں جو کرپشن ہورہی ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ جو بھی وزیرکرپٹ ہواسے فارغ کردو۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ احتساب کمیشن کے پی نے کہاکہ با نی نے انٹرنل کمیٹی بنائی جس کا میں بھی ممبرہوں،کمیٹی کے پی حکومت کو چیک کرنے کے لیے بنائی گئی،وزارتوں سے متعلق شکایات آئی تھیں جن کی ہم نے نشاندہی کی۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو جب رپورٹ پیش کی گئی تو انہوں نے مجھ سے کہاکہ جو بھی وزیرکرپٹ ہواسے فارغ کردو۔
انہوں نے کہاکہ یوکرین سے مہنگی اور ناقص گندم خریدی گئی،جس طریقے سے گندم خریدی گئی وہ بھی مشکوک ہے، یوکرین سے گندم کیوں خریدی گئی اس میں جوکرپشن ہوئی اس پرتحقیقات کررہےہیں، اگلے ہفتے گندم سکینڈل پر میٹنگ بلائی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت سمیت دیگراداروں میں جو کرپشن ہورہی ہے اس پر بھی تحقیقات کریں گے،بدقسمتی سے پیسہ لوگوں کی کمزوری بن گیاہے، وزیروں سے کہاہےکہ آپ کی وزارتوں میں یہ غلطیاںہورہی ہیں۔
ادھروفاقی وزیراور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے سربراہ احتساب کمیشن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ قاضی انورنے اچھی باتیں کی ہیں،سوال یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بارے میں کیاکہا،190ملین پاؤنڈ اور ملک ریاض کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کی کیاسوچ ہے؟
انہوں نے کہاکہ کیابانی پی ٹی آئی کو معلوم نہیں کہ ان کے دورحکومت میں کیاکیاکرپشن ہوتی رہی؟

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام