ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان ویمنز ٹیم کی سابقہ کپتان و کھلاڑی ثناء میر کو ملتانی آموں کی پیشکش ہوئی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے تیسرے میچ کے دوران ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک تماشائی کے پلے کارڈ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر رکھی ہے۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹر کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’میں ثناء میر کو ملتان کے آم دینا چاہتا ہوں‘۔
Thank you so much 🙏🏼😊 consider that I have received the delicious mangoes 🤗
Hats off to the crowd for showing up in numbers and supporting the return of International cricket in Multan after 14 years. https://t.co/NnwfHZ249s— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) June 12, 2022
سابقہ کھلاڑی نے مداح کے پوسٹر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا۔
ثناء میر نے لکھا کہ ‘آپ سمجھیں مجھے یہ شاندار آم مل گئے ہیں’۔ ساتھ ہی انہوں نے ملتان کے کراؤڈ کا بھی شکریہ ادا کیا جو سیریز کے دوران بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے تھے۔