facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہود علوی کے گھر پھر سے شہنائیاں بجنے لگیں

پاکستانی اداکار شہود علوی کی بیٹی اریجہ علوی کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

51 سالہ شہود علوی پاکستانی ٹی وی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں، سینئر اداکار 1994 سے پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹی وی انڈسٹری میں ساؤنڈ مکسر کے معاون کے طور پر کام کرنا شروع کیا تھا۔

ڈراما ‘بول میری مچھلی’ ، ‘ خوشی ایک روگ’ ، ‘ڈنگ’ ، ‘ مجھے پیار ہوا تھا’ اور ‘کیسی تیری خودغرضی’ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے شہود علوی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو زیادہ توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا کی چکا چوند سے دور رہتے ہیں۔

شہود علوی نے بچپن کی محبت سائمہ سے شادی کی تھی جن سے انکی تین بیٹیاں عریبہ، اریجہ اور سجل پیدا ہوئیں۔

شہود علوی ان دونوں اپنی بیٹی اریجہ کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔


وائرل تصاویر اریجہ علوی کی ڈھولکی کی ہیں جن میں وہ کریمی لانگ شرٹ کے ساتھ جامنی شرارہ پہنی نظر آرہی ہیں جبکہ انکے دلہا زرار سیاہ شلوار قمیص پہنے ہوئے ہیں۔

اس تقریب میں جہاں شہود علوی کے چہرے پر خوشی اور اطیمنان دیکھا جاسکتا ہے وہیں انکی خوشی میں شوبز انڈسٹری سے سائمہ قریشی اور عدنان شاہ ٹیپو بھی شامل نظر آئے۔

یاد رہے کہ اریج سے قبل 2022ء میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور سینئر اداکار شہود علوی کی بیٹی اریبہ علوی کی شادی ہوئی تھی۔

شہود علوی پاکستانی ٹی وی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں، سینئر اداکار 1994 سے پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹی وی انڈسٹری میں ساؤنڈ مکسر کے معاون کے طور پر کام کرنا شروع کیا تھا۔

شہود علی کے مشہور ڈراموں میں ڈنک ، آزمائش، تیری بے رخی ، گھسی پٹی محبت، تم ہو وجہ، میرے خدایا و دیگر شامل ہیں۔

ایک انٹرویو میں اپنی شوبز میں انٹری سے متعلق شہود علوی کا کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے دو طریقے ہیں یا تو آپ پروڈکشن ہاؤسز کے چکر لگاتے رہیں یا پھر آپ کی پرچی ہو۔

اداکار نے کہا کہ میں بھی شوبز میں پرچی کے ذریعے داخل ہوا تھا۔ میرے انکل پروڈیوسر اقبال انصاری مجھے اداکاری کے شعبے میں لائے۔ مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ شوبز میں میرا داخلہ پرچی کے ذریعے ہوا تھا۔ مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے 30 برس ہوگئے ہیں۔

شہود علوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ پرچی آپ کو شوبز میں داخلہ تو دلوا سکتی ہے لیکن یہ آپ کا ٹیلنٹ اور لوگوں کی محبت ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ مسلسل اتنے برسوں تک کام کرنے اوراپنی جگہ برقرار قابل ہوتے ہو۔