اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
عمر ایوب نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ “واشنگٹن میں پیش آنے والے اس المناک تصادم پر بے حد دکھ ہوا۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ اور تمام متاثرہ افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور پوری دنیا کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ “دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔”
انہوں نے حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔