وزارتِ داخلہ نے شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے۔
ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے سلسلے میں دونوں افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کہنے پر پاسپورٹ منسوخ کیے، نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔