دینہ:جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ فیک نیوز کا راستہ روکنے کے حق میں ہیں لیکن پیکاترمیمی ایکٹ قبول نہیں،صدرآصف علی زرداری نے یقین دہانی کے باوجود پیکاترمیمی بل پردستخط کردیئے۔ دینہ میں اظہارخیال کرتےہوئے مولانافضل الرحمان نے کہاکہ پیکا ایکٹ پر صدآصف علی زرداری نے ہماری بات تسلیم کی کہ صحافیوں کو سنیں گے پھر دستخط کرینگے اور یہ بھی کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی امریکہ سے پاکستان آگئے ہیں اور وہ صحافیوں کی بات سننے کے لیے ان سے رابطہ کرینگے لیکن پھر صبح پتہ چلا کہ انہوں نے دستخط کردیئے۔انہوں نے کہاکہ ہم فیک نیوز کا راستہ روکنے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون کے غلط استعمال کا احتمال و امکان غالب ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر شرعی قوانین کو اس وجہ سے موخر کیاجاتا ہے کہ اس کے غلط استعمال کا احتمال ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے بل کو اسی بنیاد پر کیوں موخر کیا جاسکتا؟ مولانافضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنماوں سے معمول کی ملاقات ہوئی ،اس ملاقات کی کوئی حیثیت نہیں۔
صدرزرداری نے پیکاایکٹ پردستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،فضل الرحمان
