مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے سات پاکستانیوں کی واپسی کا معاملے پر ایف آئی اے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق اسپین پہنچنے کیلئے ایجنٹوں سے سولہ لاکھ سے پچیس لاکھ روپے فی کس طے پائے۔
مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے سات پاکستانی دو مختلف فلائٹس کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق براستہ دبئی واپس آنے والوں میں عامر علی، عزیز بشارت، عمران اقبال اور شعیب ظفر شامل ہیں محمد آصف، مدثرحسین اور عباس کاظمی براستہ دوحہ مراکش سے اسلام آباد آئے ہیں واپس آنے والوں کا تعلق منڈی بہاالدین، گجرات،حافظ آباد اور سیالکوٹ سے ہے۔
واپسی پر ایف آئی اے امیگریشن سرکل تھانے میں پوچھ گچھ کی گئی ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ متاثرین غیر قانونی طریقے سے براستہ سینیگال اسپین جانا چاہتے تھے اس کیلئے فی کس سولہ سے پچیس لاکھ روپے فی کس طے پائےتھے۔
ایجنٹوں کا تعلق وزیرآباد، لاہور،گجرات اور سیالکوٹ کے علاقوں سے ہے ایجنٹوں کی نشاندہی کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں متاثرین نے بیان دیا ہےکہ مراکش میں انسانی اسمگلرز نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں 7 پاکستانی مراکش سے براستہ دبئی اور دوحہ پاکستان واپسی
