facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو بہت مناسب آفرکی ،طلال چوہدری

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو بہت مناسب آفرکی ، مذاکرات میں بات سنناپڑتی ہے اور پی ٹی آئی کو بات سننے کی عادت نہیں ہے،
نجی ٹی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےطلال چوہدری نے کہاکہ مذاکرات میں دلیل سے بات کرناپڑتی ہے اور پی ٹی آئی کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پوراسچ جانناہے کہ توپھرہمیں2014 سے آغازکرناپڑے گا،ہم جو کہہ رہے ہیں کرکے دکھائیں گے ہمارے دل میں کھوٹ ہوتا توآفرکیوں کرتے؟
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی بات پورے پاکستان نے سنی ہے اور یہ آفربالکل درست ہے، پارلیمانی کمیشن میں برابرنمائندگی ہوگی جو ہوگادنیادیکھے گی۔

طلال چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف بانی پی ٹی آئی نہیں جو اپنی بات سے مکرجائیں۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ یکطرفہ طور پر مذاکرات سے دوڑے سےہیں،مذاکرات پی ٹی آئی کی فطرت میں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ فارم47اورجعلی حکومت کی بات میں وزن ہوتاتویہ اس سے پیچھے نہ ہٹتے،آئین کاآرٹیکل200بانی پی ٹی آئی کی سزاکے بعد آئین میں نہیں ڈالاگیا۔