facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اہم وفاقی وزرا عثمان بزدار کی تبدیلی کے خواہش مند، وزیراعظم کو مشورہ دےدیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب کے بعد وفاق میں بھی عثمان بزدار کی تبدیلی کی گونج سنائی دینے لگی۔ذرائع کے مطابق وفاق کے کئی اہم وزرا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں جن میں فواد چوہدری پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ میں تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔

ذرائع کا کہناہےکہ وفاق میں اہم سینئرز وزرا نے وزیراعظم کو عثمان بزدار کی تبدیلی کا مشورہ بھی دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسدعمر،گورنرچوہدری سرور بھی پنجاب میں تبدیلی کے خواہش مند ہیں، ان کے علاوہ پرویزخٹک بھی گورننس اور پارٹی کا امیج بہتر کرنے کے لیے عثمان بزدار کی تبدیلی کے خواہش مند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران اسماعیل بھی پنجاب میں متحرک پارٹی شخصیت کو وزیراعلیٰ دیکھنےکےخواہش مند ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں آج وفاقی وزرا وزیراعظم کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے جب کہ وزیراعظم تمام سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔