facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مائیکرو فنانس بینک کی ڈیجیٹل بینک میں منتقلی  ڈیجیٹلائزیشن سفر میں اہم سنگ میل ہے،وزیر خزانہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائےخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مائیکرو فنانس بینک کی ڈیجیٹل بینک میں منتقلی پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن سفر میں اہم سنگ میل ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستانی ڈیجیٹل بینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ایزی پیسہ کو پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا لائسنس دیا ہے وزیر خزانہ نے ایزی پیسہ کو ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس ملنے پر مبارکباد دی۔
 اس موقع پر وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا آغاز ہے اختتام نہیں ،مائیکرو فنانس بینک کی ڈیجیٹل بینک میں منتقلی پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن سفر میں اہم سنگ میل ہے، یہ تبدیلی روایتی کیش لین دین سے ڈیجیٹل معیشت میں منتقل ہونے میں مدد دے گی۔
 وفاقی وزیر برائےخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستانی ڈیجیٹل بینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ راست اور نادرا جیسے ادارے ہماری ڈیجیٹل ترقی کے مراکز ہیں،مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لیے تمام شعبوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔