facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرٹیکل200کے تحت ججز کاتبادلہ صدرمملکت کی صوابدیدہے،عقیل ملک

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ  آئین کے آرٹیکل200کے تحت ججز کاتبادلہ صدرمملکت کی صوابدیدہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہاکہ ہائیکورٹس کے ججز کے تبادلے کے لیے صدرمملکت نے متعلقہ چیف جسٹسزسےمشاورت کرنی ہے،  مشاورت کی بات ہے ،اتفاق رائے کی بات نہیں، آرٹیکل200کے تحت ججز کاتبادلہ صدرمملکت کی صوابدیدہے۔
انہوں نے کہاکہ  تبادلہ کوئی نہیں تعیناتی نہیں ہوتی جس کے لیے نیاحلف لیاجائے،تبادلے اور تقرری میں فرق ہے یہ مستقبل بنیادپر تقرری نہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت سے جو بات منسوب کی جارہی ہے وہ درست نہیں ،ہماری نیت صاف ہے۔