اسلام اباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم نیشنل کونسل کے رکن علی سردار خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے سیکٹر میں وسیع سرمایہ کاری کی جائے گی ، لاہور اور اسلام آباد میں نئی یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں ،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان نالج کوریڈور قائم کیا جائے گا،ملک کے اندر ارلی نیوروڈائگنوسٹک سینٹر قائم کیا جائے گا جس سے پاکستان کا ہر بچہ فائدہ اٹھا سکے گا،اس سے بچے کی تربیت اور صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی،ائی ٹی کے شعبہ میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے بیک افس کھولا ہے،ملک کے اندر زر مبادلہ لے کر ائیں گے ، نوجوان علی سردار خواجہ ، سرور محمد خواجہ کے صاحب زادے جو برطانیہ میں تعلیم کے شعبہ میں ایک بڑا نام ہیں اور اور اعلی تعلیمی ادارے کو چلا رہے ہیںجس کے 11 مختلف کیمپس ہیں جہاں پر 40 ہزار سے زیادہ سٹوڈنٹس پڑھ چکے ہیں اور اس وقت دس ہزار طالب علم زیر تعلیم ہیں،علی سردار خواجہ نے کہا پاکستان میں بھی اس یونیورسٹی کا افس بنا رہے ہیں جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں ایک نئی یونیورسٹی قائم کی جائے گی ، ائی ٹی کی سروسز کی فراہمی کے لیے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی جائے گی فیصل اباد اور اسلام آباد میں نیشنل انکوبیشن سینٹر کے لیے ایم او یو پرسائن کیے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اعلی پیشہ ورانہ تعلیم کی سہولتوں کی کمی ہے پیشہ ورانہ تعلیم کا حصول ایک عام طالب علم کے لیے اسان نہیں کیونکہ اس کی لاگت بہت زیادہ ہے ہمیں یوتھ کی پیشہ ورانہ اعلی تعلیم حصول میں ان کی مدد کرنی چاہیے اور وہ یہی کریں گے
علی سردار خواجہ پاک برطانیہ نالج کوریڈور کے قیام کے لئے متحرک
