facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر احمد الشرع کی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے ملاقات کی  ۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق احمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی  ۔
قبل ازیں شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق منصب سنبھالنے کے بعد صدر نے اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔
شامی صدر احمد الشرع سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کےفروغ اور باہمی تعاون کے لیے دورہ کر رہے ہیں۔
شام کے ایوان صدر کی طرف سے ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں الشرع اور ان کے وزیر خارجہ کو سعودی عرب جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے شام کے استحکام اور خود مختاری کے لیے اول روز سے واضح موقف اختیار کر رکھا ہے جبکہ شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کی امداد کر رہا ہے