facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس کا یوکرینی شہر پولٹاوا پر میزائل حملہ، دو بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

روس کی جانب سے یوکرینی شہر پولٹاوا پر میزائل حملہ کیا گیا جس نے نتیجے میں دو بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل حملے میں رہائشی عمارت تباہ ہوگئی ہے، یوکرینی صدر کے مطابق روس نے رہائشی عمارت میں شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب روسی علاقے کُرسک میں اسکول پر حملے میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ جبکہ 84 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ علاقے میں یوکرینی افواج کا قبضہ ہے، روس اور یوکرین نے اسکول پر حملے کا ذمہ دار ایک دوسرے کو قرار دے دیا

یوکرینی فضائیہ کی جانب سے کہا گیا کہ شہریوں کو بموں سے مارنا روسی مجرموں کا طرہ امتیاز ہے چاہے وہ شہری مقامی باشندے ہی کیوں نہ ہوں۔

روس نے ہلاک افرد کی کوئی تعداد نہیں بتائی لیکن یوکرین پر الزام لگایا کہ اس نے اسکول کو نشانہ بنایا اور ایسے جرم کا ارتکاب کیا جس پر اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے سودزہ قصبے میں قائم بورڈنگ اسکول پر میزائل حملہ کرکے ایک اور جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

روسی تفتیش کاروں نے اعلان کیا کہ انہوں نے اس حملے کے پیچھے موجود یوکرین کے ایک کمانڈر کے خلاف فوجداری مقدمہ کھول دیا ہے۔