لاہور(کامرس ڈیسک )پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ خصوصی الاﺅنس کی منظوری بھی دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے خصوصی الاﺅنس جن محکموں کے ملازمین کو ملے گا ان میں محکمہ تعلیم، لیڈی ہیلتھ ورکرز، وائلڈ لائف ،زراعت ، فشریز کے ملازمین شامل ہیں ۔
سول سیکریٹریٹ کے افسران اور ڈاکٹرز اس الاﺅنس کے اہل نہیں ہوں گے ،سول سیکرٹریٹ ،گورنر ہاﺅس اور ڈی ایم جی گروپ کے ملازم بھی الاﺅنس کے حقدار نہیں ہوں گے ۔









