facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری خوش آئند ہے، سپریم کورٹ بار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بار ہمیشہ قانون کی حکمرانی عدلیہ کی آزادی کیلئے کھڑی ہوئی ہے۔

دوسرے صوبوں سے ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں تقرری کے معاملے پر اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی سے سرکولیشن کے ذریعے ججز ٹرانسفرز پر رائے لی گئی اور آئین کا آرٹیکل 200 اس معاملے میں بالکل واضح ہے۔

سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 200 صدر مملکت کو ججز ٹرانسفر کی اجازت دیتا ہے، ججز کی ٹرانسفرز نئی تقرری نہیں ہوتی اور ٹرانسفر ہونے والے ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی نے بھی دوسرے صوبوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تقرری کو سراہا تھا تاہم اسلام آباد بار کونسل نے اس فیصلے کے خلاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔