لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے ۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی پی 07 سے شبیر اعوان ،پی پی 83 سے حسن اسلم اور پی پی 90 سے عرفان نیازی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
پی پی 97سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں اعظم اور پی پی 127 سے نواز بھروانہ کو ٹکٹ جاری کی ۔پی ٹی آئی نے پی پی 140 سے خرم ورک،پی پی 158سے اکرم عثمان ، پی پی 167 سے عاطف چودھری ، پی پی 168سے نواز اعوان،پی پی 202 سے میجر(ر) سرور ، پی پی 217سے زین قریشی ، پی پی 224سے عامر اقبال شاہ،پی پی 228سے عزت جاوید خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 272سے معظم جتوئی ، پی پی 273 سے یاسر جتوئی ، پی پی 282سے قیصر عباس اور پی پی228سے سیف الدین کھوسہ کو ٹکٹ جاری کرد یا گیا۔









