اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پرجاکر ان کی تیمارداری اور صحت کیلئے دعاکی۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال








