اسلام آباد(صغیر چوہدری ) ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش،پر پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور میں بہت اہم حساس نوعیت کے ایونٹس منعقد ہورہے ہیں اسکے علاوہ سیکیورٹی خدشات کا بھی سامنا ہے اس لئے لاہور میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جبکہ یہ بھی جواز پیش کیا،گیا ہے کہ ماضی میں پی ٹی آئی نے انتظامیہ کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے جسے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ لیڈ کررہی ہیں۔