اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قائم مقام صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری 2025ء بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا یہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 13واں اجلاس ہوگا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قومی و پارلیمانی امور پر غور کیا جائے گا، جبکہ قانون سازی اور دیگر ایجنڈا آئندہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔