بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی شعبے کی اصلاحات، گھریلو صارف اور صنعتوں کیلئے ٹیرف میں مزید کمی لیکر آئیں گے،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس کو بجلی شعبے کی اصلاحات کے آئندہ تین برس کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بجلی شعبے کی کارکردگی پر بھی جامع بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی شعبے کی اصلاحات و انسداد چوری مہم کے نتیجے میں دسمبر 2024 تک تقسیم کار کمپنیوں کی وصولیاں بہتر ہوکر 93.26 فیصد پر پہنچ گئیں. اجلاس کو گردشی قرضے میں مرحلہ وار کمی کے لائحہ عمل، بجلی کی ترسیل کیلئے مسابقتی مارکیٹوں کے قیام، بجلی کے ٹیرف میں کمی و دیگر اصلاحات کی معینہ مدت لے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو 500 کے-وی لائن کے مٹیاری-مورو-رحیم یار خان اور غازی بروتھہ-فیصل آباد ٹرانسمیشن لائینز منصوبوں پر پیش کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی تحلیل اور نئی کمپنی انرجی انفراسٹرکچر، ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (EIDMC) کے قیام کے حوالے سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم کی تمام اصلاحات و منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس لغاری، معاون خصوصی محمد علی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔