facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رنبیر کپور کو مداح سے اچھا برتاؤ نہ کرنا مہنگا پڑگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیرکپور اپنے ایک مداح سے اچھا برتاؤ نہ کرنے پر تنقید کا شکار ہوگئے ہیں۔

رنبیر کپور کی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں انہیں ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں اداکار جیسے ہی اپنی گاڑی میں بیٹھتے ہیں تو اُن کا ایک دیوانہ مداح اُنہیں سرپرائز دینا چاہتا ہے۔

جس پر رنبیر کپور اپنی گاڑی کا شیشہ نیچے کرتے ہیں تو مداح اپنا ہاتھ آگے بڑھا کر اُنہیں اپنا ٹیٹو دیکھاتا ہےاور اُنہیں بتاتا ہے کہ یہ آپ کے’آوارہ‘ ٹیٹو کی کاپی ہے۔

اداکار نے اپنے مداح کے ہاتھ پر بنا ٹیٹو دیکھ کر کہا کہ یہ چپکا ہوا لگ رہا ہے، جس پر مداح نے اُنہیں کہا  کہ سر بس آپ کے لیے بنوایا ہے۔

یہ بات سننے کے بعد رنبیر کپور مداح کے ٹیٹو کی تعریف کرنے کے لیے تھمبز اَپ کرتے ہیں اور پھر اداکار کی گاڑی ایئر پورٹ سے روانہ ہوجاتی ہے۔

رنبیر کپور کو اپنے مداح کے ساتھ اس طرح کا سرسری برتاؤ کرنا مہنگا پڑگیا کیونکہ جیسے ہی اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی مداحوں نے اداکار کے مداح کے ساتھ ایسے رویے پر شدید تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ’اِتنا ایٹیٹیوڈ ہے، اس  بیچارے سے بات بھی نہیں کی صحیح سےجِس نے ٹیٹو بنوایا ہے‘۔

ایک اورصارف نے لکھا کہ’یار یہ مت کرو، اِنہیں کوئی فرق نہیں پڑتا چاہے تم پوری باڈی پر ان کے نام کا ٹیٹو بنوالو، ماں باپ کے نام کا ٹیٹو بنواؤ تو سمجھ بھی آتا ہے‘۔