بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سہ ملکی سیریز؛ جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز کے تیسرے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے کہا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پہلے میچ میں شکست سے سیکھا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، آج بھرپور ٹیم کیساتھ میزبان پر اٹیک کریں گے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائیں۔

پاکستان کا اسکواڈ:

محمد رضوان (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، سلمان آغا، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ابرار احمد شامل ہیں۔