facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائی جائے گی: ذرائع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا، تحریک آج کسی بھی وقت اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کردیے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لیگی قیادت نے تمام ارکان کو ابتدائی طور پر اگلے 20 دن تک اسلام آباد میں قیام کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو بتایا کہ اگلے 3 ہفتے انتہائی اہم ہیں لہٰذا اسلام آباد سے غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کررہے اس میں حکومت کو تاریخی شکست ہوگی۔