اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپلوڈ ہونے والی سب سے پہلی ویڈیو ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن گئی۔
14 فروری 2005 کو لاؤنچ ہونے والے اس پلیٹ فارم پر کروڑوں ویڈیوز اپ لوڈ ہوچکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی شروعات کیسے ہوئی؟ اس سلسلے میں یوٹیوب کے ایک انسٹاگرام ہینڈل پر پلیٹ فارم کی پہلی اپ لوڈ ویڈیو کو شیئر کیا گیا۔
یوٹیوب پر پہلی ویڈیو پلیٹ فارم کے شریک بانی جاوید کریم نے اپلوڈ کی تھی، اس ویڈیو کا عنوان ’می ایٹ دا زو‘ تھا۔
خیال رہے کہ جاوید کریم، چاڈ ہرلے اور اسٹیو چین نے مشترکہ طور پر یوٹیوب کی بنیاد ڈالی تھی اور یہ ویب سائٹ کی صورت میں 14 فروری 2005 کو لوگوں نے دیکھی۔
اسے اگست 2006 میں گوگل نے خریدنے کا اعلان کیا تھا، یہ ویب سائٹ گوگل کی ایلفابیٹ انکارپوریشن نے اُس وقت ایک ارب 65 کروڑ ڈالر میں خریدی تھی۔