بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ انڈیا گٹھ جوڑ،خارجہ پالیسی پرنظرثانی کی ضرورت

اسلام آباد(طارق محمودسمیر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا شکریہ، ہم انہیں ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالرکا فوجی سامان بھارت کو دیں گے،پاکستان نے اس
صورت حال پر تشویش کااظہارکیایقیناًمودی اور ٹرمپ کے درمیان گٹھ جوڑمیں آنے والے دنوں میں اضافہ ہوگاجس کی بڑھی وجہ چین کابڑی طاقت کے طور پرابھرناہے اور امریکہ بھارت کے ذریعے چین سے نمٹنے کیلیے اسے جدیدہتھیارفراہم کررہاہے جب کہ بھارت چین کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف بھی اپنی دفاعی طاقت مسلسل بڑھارہاہے چنانچہ امریکی صدرٹرمپ نے ایشااورمشرق وسطیٰ کے حوالے سے اپنے عزائم آشکارکردیئے ہیں ،ایشاء میں امریکہ بھارت اور مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ بڑھارہاہے اس صورت حال میں پاکستان سمیت دیگرعلاقائی ممالک کومل کرلائحہ عمل اختیارکرناہوگا خاص طور پر پاک بھارت کشیدگی کے پس پشت بھی امریکہ ہی ہوتا ہے اور امریکہ پر کبھی بھی بھروسہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر دنیا بھر میں جنگوں دہشت گردی فساد اور تمام غیر اخلاقی سرگرمیوں میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ پاکستان پہلے بھی امریکہ پر اعتماد کی سزائیں بھگت چکا ہے،لہذا پاکستان کواپنی خارجہ پالیسی کاازسرنوجائزہ لیتے ہوئے اسے مزید بہتربناناہوگا۔