بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اتر پردیش: گاڑی بس سے ٹکرا گئی، کمبھ میلے کے 10 یاتری ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش میں گاڑی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 یاتری ہلاک اور 19 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار یاتری مہا کمبھ میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔