بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کی بہن کون ہیں اور ساتھ کیوں نظر نہیں آتی؟ جانیے نواز شریف کی دوسری بیٹی سے متعلق دلچسپ معلومات

پاکستان کی مشہور شخصیات سوشل میڈیا کی دنیا پر بھی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں مگر کچھ ایسی ہیں جو کہ اپنے عمل کی بدولت صارفین کی داد سمیٹتی ہیں۔

اس خبر میں آپ کو مریم نواز کی بہن کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

مریم نواز ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں لیکن ان کی بہن اسماء میڈیا کی توجہ سے اوجھل رہتی ہیں، اسماء خود بھی میڈیا پر آنا پسند نہیں کرتی ہیں، جبکہ اپنا زیادہ وقت فیملی کو دیتی ہیں۔

اسماء کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب والدہ کلثوم نواز اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ اس وقت ان سے متعلق چہہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ والدہ اسپتال میں ہیں اور اسماء کہاں ہیں۔ جس پر ان کے شوہر علی ڈار نے ردعمل دیا تھا کہ اسماء اپنی والدہ کی گزشتہ 4 ماہ سے تیمار داری کر رہی ہیں۔

اسماء نواز شریف اگرچہ میڈیا پر نہیں آتیں، مگر والدہ کے قریب تھیں، خاندانی طور پر گھر کو اور رشتوں کو جوڑ رکھا ہوا ہے، جب والدہ بیمار تھیں تو اسماء نے والدہ کی تیمارداری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ دوسری جانب پاکستانی میڈیا چینلز پر چوہدری شوگر ملز میں انہیں شامل تفتیش کرنے کی خبر سامنے آئی تھی۔

اسماء نواز اور علی ڈار کی شادی 2004 میں سعودی شہر جدہ میں اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار سے ہوئی۔ جبکہ شادی میں قریبی مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا، تعداد بھی صرف 80 کے قریب تھی۔

اسماء مریم سے کچھ حد تک مختلف اس طرح ہیں کہ وہ سیاسی طور پر فعال نہیں ہیں اور کیمرے کے پیچھے رہنا پسند کرتی ہیں۔ جبکہ مریم والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔ اسماء اپنی دادی سے بھی بے حد پیار کرتی اور والدہ کے قریب رہتی تھیں، اسماء دادی اور والدہ کو اب بھی یاد کر کے اشکبار ہو جاتی ہیں۔

اسماء اور علی ڈار کے بچے ہیں جن میں ابراہیم ڈار اور مزید دو بچے ہیں۔ جن میں دوسرے نمبر پر بیٹی ہے اور تیسرے نمبر پر بیٹا ہے۔ علی ڈار اور اسماء کے بیٹے آٹزم نامی بیماری کا شکار ہیں جس میں مریض کو بولنے میں مشکلات کا سامنا پیش آتا ہے وہ اپنی بات صحیح طرح بتا نہیں سکتا ہے۔ اس بیماری کا شکار افراد دماغی طور پر بھی کمزور ہوتے ہیں۔

علی ڈار کے بیٹے ابراہیم ڈار کو بھی یہی بیماری لاحق ہے۔ ابراہیم ڈار اس بیماری میں اگرچہ مبتلا ہیں لیکن وہ کئی چیزوں کو سمجھ سکتے ہیں۔ علی ڈار اپنے بیٹے کی ویڈیوز اور تصاویر ٹوئیٹر شئیر کرتے رہتے ہیں۔

اسماء نواز کے لیے اس وقت بھی مشکلات پیش آئی تھیں، جب ایک صحافی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے شوہر یعنی علی ڈار نے دوسری شادی کر لی ہے۔ لیکن میاں بیوی کے مضبوط رشتے کی وجہ سے دونوں کے رشتے پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ آج اسماء بچوں کو بھی سنبھال رہی ہیں، والدہ کی قبر پر بھی آتی ہیں، والد کا خیال بھی رکھ رہی ہیں اور دیگر معاملات کو بھی دیکھ رہی ہیں۔