افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 وفد جائیں گے، صوبائی حکومت نے دورے کے ٹی اور آرز بھی تیار کرلیے جب کہ بیرسٹر سیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان سے بات چیت کے لیے بیرسٹر سیف کی سربراہی میں دو وفد افغانستان جائیں گے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے ہیں، وفد بھیجنے کا مقصد کراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنا ہے۔
مذاکرات کے تمام انتظامات بیرسٹر سیف دیکھیں گے، ان کی سربراہی میں ابتدائی بات چیت کے لیے بارڈر ایریا کے چند قبائلی زعما اور ایک ذمہ دار حکومتی آفیشل پر مشتمل وفد جائے گا۔
پہلا وفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنانے سمیت مذاکرات کے لئے سفارتی امور نمٹائے گا جب کہ دوسرا وفد کئی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔
اس حوالے سے مشیراطلاعات خیبرپختونکوا بیرسٹرسیف کو رابطہ کاری کے لیے فوکل پرسن نامزد کیا گیا جب کہ خیبرپختونخواحکومت مذاکرات کے لیے وفاقی حکومت سے رابطےمیں رہے گی۔
واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ جلد مذاکرات شروع کرنے اور سیاسی قیادت کا گرینڈ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں امن افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کیے جائیں جب کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوفروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملکر کام کریں گے۔
ادھردفتر خارجہ کا بیرسٹر سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل دفتر خارجہ نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا دفترخارجہ کی جانب سے
بیرسٹرسیف کے افغانستان سے متعلق بیان پرردعمل میں کہا گیا کہ پہلے سے ہی اس معاملے پرردعمل دیا ہوا ہے، کہہ دیا تھا کہ خارجہ امور وفاق کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔








