اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرادی۔
اپوزیشن ارکان تحریک عدم اعتماد جمع کرانے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچے
قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد ایک ساتھ جمع کرائی جائے گی
شاہدہ اخترعلی،مریم اورنگزیب،خواجہ سعد رفیق اور شازیہ مری سیکریٹریٹ پہنچ گئے
نوید قمر،رانا ثنااللہ اور ایاز صادق بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا، تحریک آج کسی بھی وقت اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کردیے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لیگی قیادت نے تمام ارکان کو ابتدائی طور پر اگلے 20 دن تک اسلام آباد میں قیام کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو بتایا کہ اگلے 3 ہفتے انتہائی اہم ہیں لہٰذا اسلام آباد سے غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کررہے اس میں حکومت کو تاریخی شکست ہوگی۔
نمبرز پورے کر لیے، اپوزیشن
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نمبر پورے کر لیے ہیں اور اس وقت ان کے پاس 197 سے 202 اراکین کی حمایت موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 27 ارکان اور ایک اتحادی جماعت کے اراکین کی حمایت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔