بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا کے 500امیر ترین افراد کو رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں 14کھرب ڈالرز کا نقصان

واشنگٹن (کامرس ڈیسک ) عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین افراد رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 14 کھرب ڈالرز سے محروم ہوچکے ہیں،ان افراد کو صرف 13 جون کو ہی 206 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے ۔نجی ٹی وی نے عالمی جریدے کے حوالے سے بتایا کہ شرح سود اور مہنگائی میں اضافے کے باعث عالمی سطح پر مالیاتی مارکیٹس کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے جس کا اثر دنیا کے امیرترین افراد کے اثاثوں پر بھی ہورہا ہے۔اس عرصے میں سب سے زیادہ نقصان”بینانس “نامی دنیا کی بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کمپنی کے سی ای او چینگ پینگ زاؤ کو ہوا جو 85.6 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے اور ان کے اثاثے 10.2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کو 2022 کے دوران اب تک 73.2 ارب ڈالرز سے محرومی کا سامنا ہوا اور ان کے اثاثے 197.1 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔پاکستان اور امریکا”افغانستان “می
ایمازون کے بانی جیف بیزوز 65.3 ارب ڈالرز سے محروم ہونے کے بعد اب 127 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔میٹا (فیس بک کمپنی کا نیا نام) کے سی ای او مارک زکربرگ کو ساڑھے 5 ماہ کے دوران 64.4 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا اور ان کے اثاثے جو سال کے آغاز پر 100 ارب ڈالرز سے زیادہ تھے، اب 64.4 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔برنارڈر آرنلٹ کے اثاثے 56.8 ارب ڈالرز کمی کے بعد 121.2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے بعد پہلی بار ایشیا پیسیفک کے امیر افراد کی تعداد میں اضافے کی شرح یورپ اور شمالی امریکا سے کم ہوگئی ہے۔امریکا، جاپان، چین اور جرمنی تاحال دنیا کے وہ ممالک ہیں جہاں دنیا کے 64 فیصد امیر ترین افراد رہائش پذیر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگلی 2 نسلوں کے بعد عالمی دولت کا 70 فیصد حصہ خواتین کو ورثے میں مل جائے گا جبکہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے باعث کرپٹو مارکیٹ میں مزید نوجوان دولت مند افراد کا اضافہ ہوگا۔