روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون پر ذاتی طور پر مملکت کے کردار کے حوالے سے ان کا خصوصی شکریہ ادا کریں گے جس سے امریکہ کے ساتھ ریاض میں مذاکرات کی مثالی فضا ہموار کی گئی۔
روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات باعثِ مسرت ہوگی، تاہم یہ ضروری ہے کہ ملاقات کی تیاری کی جائے۔‘
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ’ریاض میں امریکہ کے ساتھ ہمارے مذاکرات مثبت نتائج کے حامل رہے۔‘
واضح رہے کہ ولی عہد مملکت اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو ریاض میں امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کا خصوصی اہتمام کیا تھا۔
ان مذاکرات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی شریک تھے۔
امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں مثالی کردار ادا کرنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ، روسی صدر








