بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی مسائل کے حل کےلیے وفاق اور تمام صوبوں کے مابین قریبی رابطے ضروری ہیں،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر جان محمد جمالی نےملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و اقتصادی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،

اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے وفاق اور تمام صوبوں کے مابین قریبی رابطے ضروری ہیں،بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے،

بلوچستان کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اسپیکرنے بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور عملے کی استعداد کار میں اضافے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جانب ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی،جان محمد جمالی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے قومی اسمبلی اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے اراکین کے مابین ہم آہنگی میں اضافے کے لیے رابطوں کی ضرورت پر زوردیااورکہاکہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے قومی یکجہتی اور اتحاد ناگزیر ہے