بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الٰہی اپنا غصہ آئی جی اور چیف سیکرٹری پر نکالنا چاہتے ہیں، اویس لغاری

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن)پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے کہا ہے کہ پرویز الہی اپنا غصہ آئی جی اور چیف سیکرٹری پر نکالنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اویس لغاری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو اسمبلی نہیں لائیں گے، چیف سیکرٹری اور آئی جی سے کام لینا ہے،

پرویز الہی اپنا غصہ آئی جی اور چیف سیکرٹری پر نکالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کا بجٹ سے کیا تعلق ہے؟ ہم حکومت میں ہیں آئین اور قانون کے مطابق جو ہوگا وہی ہوگا، پرویز الہی کی ڈیمانڈ ہے کہ میرے ساتھ سوگ میں حصہ لوں کہ میں وزیر اعلی کیوں نہیں بن سکا۔