بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مخالفین کو جلد سیاسی سرپرائز دوں گا،عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مخالفین کو جلد سیاسی سر پرائز دوں گا۔عمران خان نے کہا کہ مخالفین کے خلاف اپنے مؤقف میں مزید شدت لاؤں گا، ہر فورم پر آب و تاب کے ساتھ سیاسی لڑائی لڑیں گے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہر قانونی اور سیاسی فورم پر مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے، الیکشن کی تاریخ ملنے تک کسی قسم کا سیاسی لالی پاپ نہیں لیں گے۔خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے جاری رہے گی۔