بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کنوارے اور طلاق یافتہ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان

چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو جاری دھمکی آمیز نوٹس وائرل ہوگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ستمبر کے آخر تک غیرشادی شدہ رہے تو انہیں نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔
مقامی میڈیا کے مطابق شیڈونگ شونٹیان کیمیکل گروپ کمپنی نے اپنے 1200 ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ نہ صرف کام میں بہتری لائیں بلکہ شادی کر کے فیملی بھی قائم کریں۔
28 سے 58 سال کی عمر کے غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ جون کے آخر تک شادی کے لیے کوئی اقدام نہیں کرتے، تو کمپنی ان کا ”تجزیہ“ کرے گی، اور اگر وہ ستمبر تک سنگل رہے تو ان کی ملازمت ختم کر دی جائے گی۔
کمپنی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے شادی کی شرح بڑھانے کی اپیل کا جواب نہ دینا وفاداری کے خلاف ہے۔ والدین کی بات نہ ماننا بے ادبی ہے۔ اپنے آپ کو سنگل رکھنا بے رحمی ہے۔ اپنے ساتھیوں کی توقعات پر پورا نہ اُترنا انصاف کے خلاف ہے۔
یہ نوٹس وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید کی جا رہی ہے، اور اس پالیسی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح ہے کہ یہ تنازع چین میں شادی کی شرح میں کمی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ پچھلے سال، شادیوں کی تعداد 6.1 ملین تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے 7.68 ملین سے 20.5% کی کمی تھی۔
اس کے باوجود چین نے 2024 میں 9.54 ملین نئے پیدا ہونے والے بچوں کا ریکارڈ بنایا، جو 2017 کے بعد پیدائش کی شرح میں پہلی بار اضافہ تھا۔ تاہم یووا پاپولیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہر شماریات ہی یافو نے اس اضافے کی وجہ یہ بتائی کہ خاندانوں نے اژدہے کے سال میں بچے پیدا کرنے کو ترجیح دی ہے۔