بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے کا باپ پر تشدد، رکن پارلیمان نے پول کھول دی

اسرائیلی رکن کنیسٹ کی جانب سے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بیٹے، یائر نیتن یاہو پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ یائر کو بیرون ملک اس لیے ملک بدر کردیا گیا کیونکہ اس نے اپنے والد نیتن یاہو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
اسرائیلی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق لازیمی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں نیتن یاہو کے بیٹے نے 300,000 شیکل جو تقریبا 84,000 امریکی ڈالر بنتے کے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا۔
لازیمی نے امریکی شہر میامی میں نیتن یاہو کے بیٹے کی رہائش گاہ کو محفوظ بنانے کے اخراجات کے بارے میں بھی استفسار کیا ہے۔ گزشتہ رپورٹس کے مطابق اس کے متعلق 2.5 ملین شیکل سالانہ کا بتایا گیا تھا۔ یعنی یہ اخراجات تقریبا 7 لاکھ ڈالر سالانہ بتائے گئے تھے۔
کنیسٹ کی رکن نعما لازیمی نے کہا کہ یائر کو اس کے تشدد کے باعث ملک بدر کیا گیا اور وہ اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں۔ انھوں نے ان اخراجات پر بھی سوال اٹھایا جو یائر کے لیے امریکہ میں رہائش اور سیکیورٹی پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے دو ماہ تک اسرائیل سے باہر رہنے کے لیے فنڈنگ کے ذرائع پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ میں وزیر اعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے دو ماہ کے بیرون ملک قیام کے بارے میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اس قیام کے لیے مالی امداد کس نے کی۔
دوسری طرف، یائر کی امریکہ میں عیش و آرام کی زندگی نے اسرائیلی عوام میں غصہ پیدا کیا تھا، خاص طور پر جب غزہ کی پٹی پر جنگ شروع ہوئی تھی۔