بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریٹائرمنٹ کی خبریں مسترد، فخر زمان کا ایک ماہ کے اندر کرکٹ میں واپسی کا اعلان

 

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فخر زمان نے ایک ماہ کے اندر کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ قومی کھلاڑی فخر زمان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ یا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم، فخرزمان نے اس حوالے سے زیر گردش دعووں کی تردید کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ 2017 چیمپئنز ٹرافی سے میری اچھی یادیں ہیں اور ون ڈے فارمیٹ کھیلنا پسند ہے جبکہ یہ میرا فیورٹ فارمیٹ ہے، بیماری سے صحتیاب ہوا تو یہ چیمپیئنزٹرافی ہی دماغ میں تھی۔

فخر زمان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے آرام کا کہا لیکن میں نے جلدی ٹریننگ شروع کردی تھی، چیمپیئنز ٹرافی میں انجری ہوئی تو میں جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا، میرے بیٹے نے پوچھا آپ کو درد ہورہا تھا اور مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ اس میچ کے بعد میری چیمپئنزٹرافی ختم ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اوپننگ کرتا تو چیزیں مختلف ہوسکتی تھیں اور میں امپائر کے پاس بھی گیا تھا کہ کچھ سپورٹ مل جائے تو اوپن کرسکوں۔