بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شرجیل میمن نے خرم شیر زمان کو مکا جڑ دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کو مکا جڑ دیا۔سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران 1417 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔ مراد علی شاہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن رہنما شور شرابا کرتے رہے حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ خرم شیر زمان وزیراعلیٰ کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہے اس دوران شرجیل میمن اور ان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔پی پی رہنما نے خرم شیر زمان سے جھگڑے کے دوران ان کو مکا مار دیا۔