بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرف کی ممکنہ واپسی،حکومت کا مکمل سکیورٹی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد( صغیرچودھری)حکومت نے سابق صدر جنر ل (ر)پرویزمشرف کو ملک واپس لانے جانے کی صورت میں انہیں مکمل سکیورٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پرویز مشرف کب واپس آئیں گے ،اس حوالے سے وزارت داخلہ کو ابھی تک کوئی واضح احکامات نہیں ملے اور نہ ہی پرویز مشرف کے فیملی ممبرز میں سے کسی نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں ہے ،اگر وہ وطن واپس آتے ہیں تو انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔