لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورکے علاقے فیکٹری ایریا میں خاتون سمیت 4افراد کو قتل کر دیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق قاتل نے تین افراد کو قتل کرنے کے بعد مبینہ خودکشی کر لی ہے۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق سوتیلے بھانجے نے ماموں ،ممانی اور ایک رشتہ دار کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی، پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری ایر یا والٹن روڈ پر واقع آصف نامی شخص کی سوتیلے بھانجے رضوان سے رنجش چل رہی تھی اور رضوان اپنے ماموں کو دھمکیاں بھی دے رہا تھا ۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم رضوان نے مامو ں ،ممانی اور دوست کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں درزی آصف ، اس کی اہلیہ ،عزیز اور رضوان شامل ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔









