سینیٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا جس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔
وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سول کورٹس ترمیمی بل 2025 اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے جبکہ وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی پاکستان کوسٹ گارڈز ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔
ملک میں ایچ آئی وی تشویشناک اضافے کے حوالے سے سینیٹر سرمد علی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔
سینیٹر عون عباس پنجاب سے سفر کرنے والے مسافروں کے بلوچستان میں قتل کے واقعے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔